بیوی کا شوہر کو نام سےبلانا

کیا بیوی کا اپنےشوہر کو نام سے بلانا مناسب نہیں؟کیا وہ شوہر کو پیار کے نام سے بلا سکتی ہے؟
الجواب باسم ملہم الصواب
بیوی کا شوہر کونام لے کر بلانا اگر شوہر کو برا نہ لگےتو فی نفسہ جائز ہے، البتہ چونکہ اس میں بے ادبی کا پہلو ہے اس لیے فقہا نے اسے مکروہ لکھا ہے۔
2۔جی!بیوی اپنے شوہر کو پیار کے نام سے بلا سکتی ہے۔
—————–
حوالہ جات :
1۔”ویکرہ أن یدعو الرجل وأن تدعو المرأة زوجہا باسمہ۔“
(الفتاوی شامیہ: جلد 6 صفحہ418)

2۔’’یکرہ أن یدعوا الرجل أباہ والمرأۃ زوجہا باسمہ، کذا فی السراجیۃ‘‘۔
(الفتاوی ھندیہ: جلد 1، صفحہ 362)
———————–
”اگر خاوند عورت کا نام لے کر پکارے یا عورت خاوند کا نام لے کر پکارے تو یہ جائز ہے، اس میں کچھ عیب نہیں ہے، البتہ چونکہ نام لے کر آواز دینے میں ایک قسم کی شانِ خلاف ادب پائی جاتی ہے، اس لیے زوجہ کے لیے مکروہ ہے کہ اپنے خاوند کا نام لے کر اس کو آواز دے
(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند : جلد 14، صفحہ 491 )
———————–
واللہ اعلم بالصواب
10 اکتوبر2022
14ربیع الاول1444

اپنا تبصرہ بھیجیں