چھوٹے بچے کے لیے استقبال و استدبار کا حکم

بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم

سوال: بچوں کو قبلہ رخ پیشاب پاخانہ کرانا کیسا ہے؟

مستفتیہ:ام حذیفہ

کراچی

الجواب حامدۃً و مصلیۃ ً و مسلمۃً

جس طرح قضاء حاجت کے وقت خود قبلہ کی طرف منہ اور پشت کرنا گناہ ہے اسی طرح بچے کو قبلہ رخ بٹھانا بھی گناہ ہے. 

وکذایکره للمرأة امساک صغیر لبول أو غائط نحو القبلة ۱هـ (در مختار) (امساک صغیر) هذه الکراهة تحریمیة لانه قد وجد الفعل من المرأة ۔”

(شامی : ج ۱،ص۲۵۱)

(جامع الفتاوی مدلل:3/139،قاموس الفقہ:4/470،خیر الفتاوی:2/181)

فقط واللہ اعلم

بنت ممتاز عفی عنھا

صفہ اسلامک ریسر سینٹر ،کراچی

9-6-1439ھ/25-2-2018ء

اپنا تبصرہ بھیجیں