سگریٹ کی فروخت کا حکم

فتویٰ نمبر:566

سوال:مختلف اشیاء کی کسی بڑی دکان میں ایک آئٹم کے طور پرسگریٹ فروخت کرنا کیسا ہے؟

 جواب:سگریٹ پان ، گٹکا، نسوار ،اور مین پری کی خرید و فروخت فی نفسہ جائز ہے  البتہ مضرصحت ہونے کی بناء پراحتیاط بہتر ہےاور مذکورہ اشیاء کے کاروبار سے حاصل شدہ آمدنی بذات خود حرام نہیں، لیکن اگر ان میں سے کسی کے بیچنے پر حکومت کی طرف سے پابندی ہے تو اس کو بیچنا جائز نہ ہوگاکیونکہ مباح امور میں حکومت کے قانون کی پابندی کرنا ضروری ہوتا ہےاس بناپراس کاکاروبارناجائزہوگا۔


رد المختار ( 454/ 6)
“( قوله صح بیع غیر الخمر) ای عندہ خلافا لهما فی البیع والضمان لکن الفتوى علی قوله فی البیع وعلی قولهما في الضمان ان قصد المتلف الحسبة وذاك یعرف بالقرائن ، وإلا فعلی قوله کما فی التتارخانیة وغیرها”
واللہ اعلم بالصواب
 
 

اپنا تبصرہ بھیجیں