ڈبے کے ساتھ وزن کرنا

سوال: ایک کلو گھی بیچنا ہو تو ڈبے میں کتنا گھی ڈالا جائے گا؟ ڈبے اور گھی کا ایک ساتھ وزن کریں تو 50 گرام ڈبے کا وزن ہوتا ہے اور 950 گرام گھی کا یا پھر 1000 گرام گھی پورا ڈالنا ہوگا، جب کہ گھی کا ڈبہ الگ سے خریدنا ہوتا ہے۔

الجواب باسم ملھم الصواب

اگر گاہک کے علم میں یہ بات لے آئی جائے کہ ڈبہ اور گھی دونوں کا وزن ملا کر 1000 کلو گرام ہے تو پھر درست ہے اور اگر گاہک کو صرف 1000 گرام بتایا جائے اور اس سے مراد ڈبے اور گھی دونوں کا وزن ہو تو پھر یہ دھوکا دہی میں داخل ہوگا۔
========================

حوالہ جات:

1- عن ابی ھریرة قَالَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مَن غشّ فلیس مِنّا.
(جامع الترمذی: 1314)
ترجمہ: ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “جو دھوکا دے وہ ہم میں سے نہیں۔ “
2- وكل من خلط بالطعام ترابا أو غيره ثم كاله فهو من المطففين في الكيل وكل قصاب وزن مع اللحم عظما لم تجر العادة بمثله فهو من المطففين في الوزن وقس على هذا سائر التقديرات۔
(احیاء علوم الدین: 522)
واللہ اعلم بالصواب

6 جمادی الاولی 1444ھ
30 نومبر 2022ء

اپنا تبصرہ بھیجیں