دفنانے کے بعد میت کو قبر سے نکالنا

سوال :السلام علیکم
باجی میرا سوال یہ ہے کہ اگر بارش کی وجہ سے قبر گر جائے تو اسکو کھولنے کا کیا حکم شرعی ہے ۔۔؟؟ کھولنے کا مقصد میت کو قبر سے نکال کر ازسرنو تعمیر کرنا ہے؟
الجواب باسم ملھم الصواب
وعلیکم السلام :
واضح رہے کہ بلاعذر شرعی قبر کھولنا یا قبر سے میت کو باہر نکالنا جائز نہیں؛کیونکہ معلوم نہیں میت کس حال میں ہو۔
لہذا قبر اکھاڑ کر اندر سے تختے وغیرہ درست کرنا جائز نہیں، البتہ بارش وغیرہ کی وجہ سے قبر بیٹھ گئی ہو تو میت نکالے بغیر مٹی ڈال کر درست کرلی جائے۔
==============
حوالہ جات:
1 ۔ “المیت بعد مادفن مدة طویلة او قلیلة،لایسع اخراجہ من غیر عذر، ویجوز اخراجہ بالعذر، والعذر ان یظھر ان الارض مغصوبة او اخذھا الشفیع بالشفعة” ۔
(رد المحتار علی الدرالمختار : 279/2)۔
2 ۔ “ولایخرج منہ بعد اھالة التراب الا لحق آدمی ۔۔الخ” ۔
(رد المحتار علی الدرالمختار: 237/2)۔
3 ۔ ” دفن کے بعد میت کو قبر سے نکالنا شرعا درست نہیں”۔
(فتاوی دارالعلوم دیوبند: 274/5)۔
واللہ اعلم بالصواب۔
20/01/1444
39/08/2022

اپنا تبصرہ بھیجیں