سوال: کیا داڑھی کے بغیر اذان شرعاً جائز ہے یا نہیں ؟
فتویٰ نمبر:67
اگر ناجائز ہے تو پتہ ہونے کے باوجود ضد سے اذان دے تو کیاحکم ہے نیز بغیر وضو کے اذان دینا کیسا ہے ؟
جواب: داڑھی ایک مشت سے کم کرنے یا منڈانے والا شرعاً فاسق ہے اور فاسق کی اذان شرعا مکروہ تحریمی ہے، اگر اذان دیدی تو اس کا اعادہ مستحب ہے ۔
فی التنویر : “ویکرہ اقامۃ المحدث واذ انہ ، لما روینا ( من قولہ ﷺ : لایؤذن الا متوضیء ) ولما فیہ من الدعاء لم الایجیب بنفسہ “واتبعت ھذہ الروایۃ الموافقتھا نص الحدیث ۔ وان صح عدم کراھۃ اذان المحدث ۔ ” ( مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی :119)