دیور سے پردہ کا حکم

فتویٰ نمبر:4006

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

نٸی شادی شدہ دلہن جس کے چار دیور ہیں جو ہر وقت گھر پر رہتے ہیں ان سے شرعی پردہ کرنے میں شرعا کچھ گنجاٸش ہے؟ جبکہ خاوند بھی ان سے پردہ کرنے سے منع کرتے ہوں۔

والسلام

الجواب حامداو مصليا

دیور سے پردہ کرنے کا حکم بالکل ویسے ہی ہے جیسے دیگر نامحرموں سے، ایک حدیث مبارکہ میں ہے کہ جب نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے دیور کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلى الله عليہ وسلم نے فرمایا: ” دیور تو موت ہے“ یعنی اس سے پردہ کرنا بہت ضروری ہے شدید فتنے کے اندیشہ کی وجہ سے۔

البتہ مشترکہ خاندانی نظام میں مستقل نقاب میں رہنا مشکل ہوتا ہے اس لیے فقہا کرام نے اس بات کی اجازت دی ہے کہ عورت گھر کے اندر ایک بڑی سی چادر جو سادہ ہو اور پورے جسم کو ڈھانک لے صرف چہرہ، دونوں ہاتھ اور پاٶں کھلےہوں پہن کر گھر کے کام وغیرہ کرسکتی ہے۔

لیکن چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:

١۔ نامحرم سے خلوت میں بات نہ کی جاۓ۔

٢۔بلا ضرورت یا ہنسی دل لگی والی گفتگو نہ کی جاۓ۔

٣۔ گفتگو کرتے وقت لہجہ نرم نہ ہو بتکلف سخت لہجہ بنایا جاۓ۔

٤۔زیب و زینت اختیار کرکے دیور وغیرہ کے سامنے نہ آۓ۔

٥۔ بجتا زیور نہ پہنے اور نہ ہی تیز خوشبو لگاۓ۔

ان امور کی رعایت رکھتے ہوۓ بڑی چادر پہن کر گھر کے کام کرنے کی شرعا گنجاٸش ہے، لیکن خاوند کے کہنےپر بالکل پردہ ختم کردینا اور دیور سے بےتکلف ہونے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔

١۔” قل للمٶمنت یغضضن من ابصارھن ویحفظن فروجھن ولا یبدین زینتھن الا لبعولتھن۔۔۔الخ۔“

( النور: ٣١)

٢۔” یا ایھا النبی قل لازواجک وبناتک ونساء المٶمنین یدنین علیھن من جلابیبھن ذلک ادنی ان یعرفن فلا یٶذین۔۔“

( الاحزاب: ٥٩)

٣۔” عن عقبة بن عامرؓ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال ایاکم و الدخول علی النساء فقال رجل من الانصار یا رسول اللہ! افرأیت الحمو؟ قال الحمو الموت۔“

(البخاری: ٥٢٣٢)

٤۔” لایخلون رجل بامرأة فان ثالثھا الشیطان۔“

(الترمذی:١١٧١)

فقط۔

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: ٢٢۔٥۔١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ: ٢٠١٩۔١۔٣٠

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں