ڈاکٹر کاخود کمپنی  سے کمیشن کا مطالبہ  کرنا چند  شرائط کے ساتھ جائز ہے۔

فتویٰ نمبر:726

سوال: بعض دفعہ ڈاکٹرصاحبان  ادویات ساز کمپنی  والوں سے  مطالبے کرتے ہیں مثلا یہ آلہ  دلوا دویا فلاں  چیز دلوادو یا فلاں جگہ کا ٹکٹ دلوادو وغیرہ وغیرہ ۔ اس میں بعض  دفعہ مریضوں کا فائدہ ہوتاہے اور بعض  دفعہ ڈاکٹر کا اپنی ذات کا

فائدہ ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر حضرات  کا کہنا ہے یہ کمپنیاں  مریضوں  کے لیے مطالبہ  کرنا ٹھیک  ہے یا ہماری  وجہ سے  یعنی ڈاکٹر کی وجہ سے  ان کی کمپنی  کو اتنا فائدہ  ہورہاہے اس لیے ان سے مطالبہ کرنا ٹھیک ہے ۔ شرعی لحاظ سے کیا ڈاکٹر اپنی ذاتکے لیے یا مریضوں  کے لیے کمپنی سے مطالبہ  کرسکتا ہے ؟

جواب :  کسی مخصوص کمپنی کی دوا مریض  کولکھ کردینا اور پھر  دواساز کمپنیوں  سے  کمیشن  یا مذکورہ  دیگر مراعات حاصل  کرناجائز ہے بشرطیکہ  مندرجہ ذیل شرائط کا لحاظ  کایجاتاہو۔

 الف)محض کمیشن  وصول  کرنے کی خاطر  ڈاکٹر غیر معیاری  وغیر ضروری  اور مہنگی ادویات  تجویز نہ کرے ۔

ب)کسی  دوسری  کمپنی کی دوا مریض کے لیے زیادہ مفید سمجھتے ہوئے خاص اس کمپنی  ہی کی دوا تجویز نہ کرے ۔

(ج) دوا ساز کمپنیاں ڈاکٹر  کو دیے جانے  والے کمیشن  اور مراعات کا خرچہ ادویات  کو مہنگی کر کے وصول  نہ کریں۔کمیشن  اور مراعات  کی ادائیگی  کا خرچہ وصول کرنے کے لیے ادویات کے معیار میں کمی نہ کریں (

ماخذہ تبویب  186/36،97 بتصرف ) واللہ سبحانہ  اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں