دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت پڑھنے کا حکم

سوال:فجر کی نماز کی پہلی رکعت میں امام نے جو رکوع پڑھا، دوسری رکعت میں بھی وہی شروع کر دیا جب آدھی آیات پڑھ لیں تو یاد آنے پر دوسرا رکوع مکمل پڑھ لیا اور سجدہ سہو نہیں کیا تو کیا نماز ہو گئی؟

فتویٰ نمبر:255

الجواب حامدۃ و مصلیۃ

اگر سہوا دوسری رکعت میں بھی وہی سورت پڑھ لی جو پہلی رکعت میں پڑھی تھی تو نماز درست ہے، نہ کسی دوسری سورت کی طرف منتقل ہونے کی ضرورت ہے اور نہ ہی سجدہ سہو کی لیکن اگر کوئی دوسرے رکوع کی طرف منتقل ہو گیا تو نماز اس صورت میں بھی درست ہے اور سجدہ سہو کی ضرورت نہیں- لہذا اس صورت میں نماز درست ہو گئی-

لَا بَأْسَ أَنْ يَقْرَأَ سُورَةً وَيُعِيدَهَا فِي الثَّانِيَةِ

الدر المختار (1-546)

واللہ اعلم بالصواب

اہلیہ محمود الحسن 

دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز

11 شوال 1438 ھ

5 جولائی 2017 ء

دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت پڑھنے کا حکم” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں