ایمان کے شعبوں کا بیان :دوسری قسط

ایمان کے شعبوں کا بیان :دوسری قسط

چالیس باتیں تمام بدن سے متعلق ہیں:

1.وضو کرنا، غسل کرنا، کپڑے کا پاک رکھنا۔

2.نماز کا پابند رہنا۔

3.زکوٰۃ، صدقہ فطر دینا۔

4.روزہ رکھنا۔

5.حج کرنا۔

6.اعتکاف کرنا۔

7.جہاں رہنے میں دین کا نقصان ہو وہاں سے ہجرت کرنا۔

8.نذر پوری کرنا۔

9.جائز کام کی قسم پوری کرنا۔

10.قسم توڑنے کے بعد اس کا کفارہ دینا۔

11.ستر چھپانا۔

12.قربانی کرنا۔

13.مردے کا کفن دفن کرنا۔

14.قرض خواہ کا قرض ادا کرنا۔

15.لین دین میں خلافِ شرع باتوں سے بچنا۔

16.سچی گواہی کا نہ چھپانا۔

17.اگر نفس تقاضا کرے تونکاح کر لینا۔

18.اپنے ماتحتوں کا حق ادا کرنا۔

19.ماں باپ کو آرام پہنچانا۔

20.اولاد کی پرورش کرنا۔

21.رشتہ داروں سے بد سلوکی نہ کرنا۔

22.آقا کی تابعداری کرنا۔

23.انصاف کرنا۔

24.مسلمانوں کی جماعت سے الگ کوئی طریقہ نہ نکالنا۔

25.جائز امور میں حاکم کی اطاعت کرنا۔

26.جھگڑنے والوں میں صلح کرادینا۔

27.نیک کام میں مدد دینا۔

28.نیکی کا حکم دینا۔

29.برائی سے روکنا۔

30.دین کے دشمنوں سے جہاد کرنا۔

31.امانت ادا کرنا۔

32.ضرورت والے کو قرضہ دے دینا۔

33.پڑوسی کا خیال رکھنا۔

34.حلال کمانا۔

35.شریعت کے مطابق خرچ کرنا۔

36.سلام کا جواب دینا۔

37.چھینکنے والے کو (( یَرْحَمُکَ اﷲ )) کہنا۔

38.کسی کو ناحق تکلیف نہ دینا۔

39.خلافِ شرع کھیل تماشوں سے بچنا۔

40.راستہ میں سے ڈھیلا،پتھر،کانٹا، لکڑی وغیرہ ہٹا دینا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں