ایصال ثواب

فتویٰ نمبر:3092

سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

محترم جناب مفتیان کرام!

مردے کے ایصال ثواب کے لیے قرآن مجید کے علاوہ کوئی خاص ایسی دعا ہے کیا جو ان کے لیے ہر وقت پڑھ سکیں؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

میت کو ہر نیکی کا ثواب پہنچایا جاسکتا ہے اس کے لیے کوئی خاص دعا منقول نہیں۔ کسی محتاج غریب کو کھانا کھلانا ، نقد رقم دینا ، اسی طرح قرآن کریم، تسبیح، نوافل وغیرہ پڑھ کر مردوں کو ثواب پہنچانا یہ سب ایصال ثواب کے طریقے ہیں 

ہر نفلی عبادت کا ثواب دوسرے کو بخش سکتے ہیں اس پر تمام اہل سنت کا اجماع ہے۔ سو کثرت استغفار اور دعا کا اہتمام کرنا چاہیے۔

فللانسان أن يجعل ثواب عمله لغيره عند اهل السنه والجماعه، صلاةً كان أو صوماً أو حجاً أو صدقةً أو قراءةً للقرآن أو الأذكار أو غير ذلك من أنواع البر ، و يصل ذلك إلى الميت و ينفعه.

(مراقی الفلاح صفحہ: ٦٢١ ، ٦٢٢)

وَالَّذِیْنَ جَآئُ وْا مِنْ م بَعْدِھِمْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا وَلِإخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْإِیْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَآ إنَّکَ رَئُ وْفٌ رَّحِیْم

( سورۃ الحشر: ۱۰)

إن اللّٰہَ لَیَرْفَعُ الدَّرَجَۃَ لِلْعَبْدِ الصَّالِحِ فِيْ الْجَنَّۃِ فَیَقُوْلُ:یَا رَبِّ! أَنّٰی لِيْ ہٰذِہٖ ؟ فَیَقُوْلُ :بِاسْتِغْفَارِ وَلَدِکَ لَکَ.

بلا شبہ اللہ تعالی نیک بندے کے لیے جنت میں درجات بلند کردیں گے، وہ پوچھے گا کہ یہ درجات مجھے کہاں سے حاصل ہو ئے ؟ اس سے اللہ تعالی فرمائیں گے کہ تیرے بیٹے کے تیرے حق میں استغفار سے۔

(ابن ماجہ: ۳۶۶۰)

اسْتَغْفِرُوا لأَخِیکُمْ وَسَلُوا لَہُ التَّثْبِیتَ فَإِنَّہُ الآنَ یُسْأَلُ

ترجمہ :اپنے اس بھائی کے لیے استغفار کرو اور اس کے حق میں ثابت قدمی کا سوال کرو ؛کیوں کہ اس وقت اس سےبسوال جواب ہورہے ہیں۔

( أبو داود:۳۲۲۳)

وَکَذٰلِکَ یَنْفَعُہُ الْحَجُّ عَنْہُ وَالْأُضْحِیَّۃُ عَنْہُ وَالْعِتْقُ عَنْہُ وَالدُّعَاء وَالِاسْتِغْفَارُ لَہُ بِلَا نِزَاعٍ بَیْنَ الْأَئِمَّۃِ.

( مجموع الفتاوی: ٢٤/ ٣١٤، ٣١٥ )

و اللہ الموفق

قمری تاریخ:٤ فرورى ٢٠١٩

عیسوی تاریخ: ٢٨ جمادى الأولى ١٤٤٠

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں