فرائض ميں التحيات كے بعد أدعية مأثورة پڑھنے کا حکم

فرائض ميں التحيات كے بعد أدعية مأثورة پڑھ سکتے ہیں ؟

فتویٰ نمبر:200

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

الْجَواب حامِداوّمُصلّیاً

التحیات ودرود کے بعد کوئی بھی دعا پڑھی جاسکتی ہے البتہ اس کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہونا بہتر ہے۔ ” خاص دعا کا پڑھنا ہی ضروری نہیں ہے، ”حصن حصین“ میں درج دعائیں بھی پڑھی جاسکتی ہیں نیز استغفار پڑھنا بھی درست ہے البتہ امام کو طویل دعا پڑھنے سے احتیاط کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کے لیے گراں بار نہ ہو۔ ودعا بالعربیة․․․ بالأدعیة المذکورة في القرآن والسنذة لا بما یشبہ کلام النّاس الخ (درمختار مع الشامي: ۲/۲۳۳ ط: زکریا)

وَاللہ اَعْلَمُ

اپنا تبصرہ بھیجیں