فرشتوں کےنام پر نام رکھنا

سوال:کیاہم اپنے بچوں کے نام مقدس فرشتوں کے نام پر رکھ سکتے ہیں ؟جیسے میکائیل وغیرہ۔

الجواب حامدةومصلیة:

آپ ﷺنے فرشتوں کے نام پر اپنے بچوں کے نام رکھنے سے منع فرمایا ہے، 

آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’ سمّوا بأسماء الأنبیاء ، ولا تُسمّوا بأسماء الملائکۃ‘‘۔ کہ ’’ تم اپنے بچوں کے نام انبیاء کے نام پر رکھو، فرشتوں کے نام پر مت رکھو‘‘ ، لہٰذا اس طرح کے نام رکھنے سے پرہیز کیا جائے

 ما في ’’ فیض القدیر ‘‘ : ’’” سمّوا بأسماء الأنبیاء ، ولا تُسمّوا بأسماء الملائکۃ ‘‘ ۔ (عن عبد اللہ بن جراد) ۔۔۔۔۔۔ قولہ : (سمّوا بأسماء الأنبیاء ۔۔۔ الخ) کجبریل فیکرہ التسمي بہا کما ذکرہ القشیري ، ویسنّ بأسماء الأنبیاء اہـ ۔ 

(۴/۱۱۳ ، رقم الحدیث : ۴۷۱۷)

واللہ اعلم بالصواب

اہلیہ مفتی فیصل

صفہ آن لائن کورسز

22جولائی2017

27شوال1438ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں