فرض کی تیسری یا چوتھی رکعت فاتحہ کے بعد سورت ملانے کا حکم

سوال:اگر فرض کی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد کوئی سورت غلطی سے شروع کر دی جائے تو کیا سجدۂ سہو لازم ہوگا؟

جواب:فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھنا سنت ہے۔ سورۂ فاتحہ کے بعد سورت ملانا نہ واجب ہے نہ سنت،البتہ اگر کسی نے سورت ملادی تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا۔

===========

حوالہ جات:

۱۔وکذا لو کانت الآیۃ او الآ یتان تعدل ثلاثا قصارا۔فی الاولین من الفرض وھل یکرہ فی الاخریین؟المختار لا۔ای لا یکرہ تحریما بل تنزیہا،لأنہ خلاف السنۃ۔

لأن القراء ة فیھما مشروعة من غیر تقدیر، والاقتصار علی الفاتحہ مسنون لا واجب

(الدر المختار: ۲/ ۱۵۰)

2۔۔۔۔ولو قرأفی الاخریین الفاتحۃ والسورۃ لا یسجد وھو الاصح لأن قراءۃ الفاتحۃ وحدھا فی الاخریین سنۃ۔

(شرح النقایہ :۱ / ۳۶۶ )

3۔۔۔چار فرض کی شفع ثانی میں قصداً یا سہوا سورہ فاتحہ کے بعد سورہ کے ملانے سے سجدہ سہو واجب نہیں ایسا کرنا خلاف اولی ہے۔

(امداد الفتاوی:ج1/ 187)

واللہ اعلم بالصواب

11جنوری 2022

7جمادی الثانی 1443

اپنا تبصرہ بھیجیں