فیشن والے بریسلٹ پہننے کا حکم

فتویٰ نمبر:4060

سوال: السلام علیکم!

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ پوچھنا یہ ہے کہ آجکل جو بریسلیٹ اور کنگن ہیں کیا وہ بھی اس مشابھت میں شامل ہیں برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔ جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدارین

و السلام: 

تنقیح: بریسلیٹس کے عکس ارسال کریں جن کے بارے میں دریافت کرنا ہے

سائلہ نے جواباً چند آرٹفشل جولری والے بریسلٹس اور گھڑیوں کی تصاویر بھیجی جو مذہبی یا قومی شعائر سے خالی ہیں۔ 

الجواب حامدا و مصليا

و علیکم السلام!

اس طرح کے بریسلٹس پہننے میں کوئی حرج نہیں۔ عورت کے لیے زیب و زینت کی خاطر ہر طرح کے دھات سے تیار کردہ زیور پہننا جائز ہے۔ انگوٹھی البتہ صرف سونا یا چاندی کی پہنی جا سکتی ہے۔ عورتوں کے لیے انگوٹھی سونے چاندی کے علاوہ دیگر دھات کی پہننا خلاف احتیاط ہے۔

اللہ کا ارشاد ہے:

[ قُلۡ مَنۡ حَرَّمَ زِينَةَ ٱللَّهِ ٱلَّتِيٓ أَخۡرَجَ لِعِبَادِهِۦ وَٱلطَّيِّبَٰتِ مِنَ ٱلرِّزۡقِۚ ]

“آپ فرمائیے کہ اللہ تعالیٰ کے پیدا کیے ہوئے اسباب زینت کو، جن کو اس نے اپنے بندوں کے واسطے بنایا ہے اور کھانے پینے کی حلال چیزوں کو کس شخص نے حرام کیا ہے؟” 

(سورہ اعراف: ۳۲)

البتہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ بریسلٹ و غیرہ میں صلیب، یہودیوں کا چھ کونے والا ستارہ اور دیگر باطل مذاہب اور فلسفوں کی نشانیاں بنی ہوئی نہ ہوں۔ 

فقط ۔ واللہ اعلم 

قمری تاریخ: ۷ رجب ١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ: ۱۴ مارچ ۲۰۱۹

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں