ففتھ جنریشن وار کیا ہے؟ حروب صلیبیہ کے بعد جنگ غزو الفکری پر آگئی ہے. اب اس غزو الفکری میں شدت آچکی ہے. ہم میں سے اب ہر شخص اس کا نشانہ ہے.
ففتھ جنریشن وار یہ ہے کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا، اختلافات کو ہوا دینا. اس میں ملک کے تین ستونوں یعنی عوام، فوج، اور عوام کو آپس میں بدظن کردینا. لوگوں کو الٹی سیدھی خبروں میں لگا کر اصل خبر سے ناواقف رکھنا.
اس کی وجہ جھوٹی خبروں پر یقین رکھنا، لوگوں کا سطحیت پر یقین رکھنا. تحقیق کا جذبہ معدوم ہونا.
اس جنگ کے خارجی و داخلی دونوں دشمن ہیں.
خارجی دشمن : خارجی فوج کے انٹیلی جنس آئی ٹی ونگ. این، جی اوز کام کرتے ہیں.
داخلی دشمن: فرقہ پرستی، شدت پسندی، قومی تعصب پر مبنی تنظیمیں اور تحریکیں.
ففتھ جنریشن وار کے انداز :
پروپیگنڈہ، WMD s، مثلاً امریکہ نے صدام حسین کو ظالم ظاہر کر کے اسے عوام کے ہاتھوں مروایا،خود نہیں مارا.
دوسری مثال مصر کی ہے، لیبیا کی ہے. اس کا وار ہر اسلامی ملک پر ہے.
آخر میں اب پاکستان اور ترکی ہی پچا ہے.
9/11 کے بعد دنیا دو حصوں میں تقسیم ہوگئی. نائن الیون سے پہلے کی دنیا اور بعد کی دنیا.
ففتھ جنریشن وار کا سب سے بڑا ہرکارہ میڈیا ہے. میڈیا لبرل لوگوں کو علماء کی غلطیاں دکھاتا ہے اور لبرل لوگوں کی غلطیاں علماء کو دکھاتا ہے، جس سے آپس میں فرق آجاتا ہے.
دشمن Fake اکاؤنٹ کے ذریعے کے Fake نیوز چلاتا ہے. مثلاً آرمی چیف کے نام سے اکاؤنٹس، علماء کے نام سے اکاؤنٹس، اہم شخصیات کی طرف منسوب جھوٹی پوسٹس. اور پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو خطرے میں ظاہر کرنا، اور حتی کہ اپنی فوج ہی کو دہشت گرد ظاہر کر دینا.
اس جنگ کا نشانہ بننے سے بچنے کے چند حل بیان کیے جاتے ہیں:
1. معاشی ترقی اور اداہ سازی.
2.خبر کو پھیلانے میں بہت احتیاط
3۔ملک کی نظریاتی سرحدوں میں حفاظت کے لیے ایک مضبوط بیانیہ قوم میں عام کرنا،وہ بیانیہ اسلام کا بیانیہ ہے۔
4۔ قوم کو توڑنے والے نعروں کو ختم کرنا۔
5۔ نفرت پھیلانے والے لوگوں کو دیوار کے ساتھ لگانا۔
میڈیا رپورٹنگ ٹیم فضلاء تربیتی اجتماع 2019ء
احمد افنان