فوم والی جائےنمازپرنمازپڑھنےکاحکم

فتویٰ نمبر:1031

کیا فوم والی جائے نماز پر نماز پڑھنا جائز ہے ؟جو کہ آج کل بہت استعمال کی جا رہی ہیں۔

الجواب حامدۃ و مصلیہ 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ !

سجدہ کرتے وقت پیشانی کو زمین کی سختی معلوم ہونا ضروری ہے، لہذا فوم یا ایسی کوئی نرم چیز بچھا کر اس پر سجدہ کیا جائے تو اتنے دباؤ کے ساتھ کیا جائے کہ پیشانی کو زمین جیسی سختی محسوس ہو، تبھی سجدہ صحیح ہوگا۔ (طحطاوی: ۱۳۸)

واللہ اعلم بالصواب 

بنت خالد محمود غفرلھا 

دارالافتاء صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر 

22 شعبان المعظم 1439ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں