گارنیئر اور اس جیسی دیگر کمپنیوں کے کلرز کے استعمال سے وضو اور غسل کا حکم

سوال: گارنیئر،لوریل، ریولون اور اسی طرک اولیویا کے کلرز یہ میٹیلک ڈائیز ہوتے ہیں یعنی بالوں پر ایک طرح کی لیئر چڑھا دیتے ہیں جس سے غسل اور وضو نہیں ہوتا ۔اس کے بارے میں راہنمائی فرمائیے کیا ایسا ہے؟

الجواب باسم ملھم الصواب

ہماری معلومات کے مطابق اس طرح کی کمپنیوں کے کلرز میں دو طرح کے اجزاء ہیں۔ 1.رنگ کے وہ ذرات جو بالوں کے اندر جذب ہوجاتے ہیں۔ان کا تو کوئی مسئلہ نہیں۔2. بالوں کو چمک دینے والے وہ کیمیکلز جو بالوں کی سطح پر رہتے ہیں۔یہ کمیکلز بھی اپنی ماہیت میں تیل کی مانند ہوتے ہیں اور پانی کو بالوں یا سر کی کھال تک پہنچنےسے نہیں روکتے ، لہذا اگر یہ معلومات درست ہیں تو پھر ان کو لگا کر وضو کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
________

دلائل

1۔ قال المقدسی: و فی الفتاوی دھن رجلیہ ثم توضأ و أمرّ الماء علی رجلیہ و لم یقبل الماء الدسومۃ جاز لوجود غسل الرجلین۔
(رد المحتار: 154/1)

2۔ و المعتبرفی ذلک نفوذ الماء و وصولہ الی البدن۔

(رد المحتار: 154/1)

فقط واللہ اعلم

11مئی 2023ء
20شوال المعظم 1443ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں