غیرمسلم کو صدقہ دینے کا حکم

سوال:غیر مسلم کو صدقہ دے سکتے ہیں؟صدقہ دینے کی شرائط کیا ہیں؟

الجواب بعون الملک الوھاب

1.غیر مسلم کو نفلی صدقہ دیا جاسکتا ہے، لیکن کسی فقیر مسلمان کو دینا زیادہ بہتر ہے۔ البتہ واجب صدقات مثلاً زکوٰۃ، نذراور کفارہ وغیرہ کی رقم دینا درست نہیں ہے ۔

2۔نفلی صدقہ کی کوئی خاص شرط نہیں، کسی کو بھی دیا جا سکتا ہے۔چاہے مسلم ہو یا غیر مسلم، غنی ہو یا فقیر،سید ہو یا غیر سید

فتح القدير للمحقق ابن الهمام الحنفي – (4 / 191)

( وَلَا يَجُوزُ أَنَّهُ يَدْفَعُ الزَّكَاةَ إلَى ذِمِّيٍّ ) { لِقَوْلِهِ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ لِمُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ خُذْهَا مِنْ أَغْنِيَائِهِمْ وَرُدَّهَا فِي فُقَرَائِهِمْ } .

قَالَ ( وَيَدْفَعُ مَا سِوَى ذَلِكَ مِنْ الصَّدَقَةِ ) وَقَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : لَا يَدْفَعُ وَهُوَ رِوَايَةٌ عَنْ أَبِي يُوسُفَ رَحِمَهُ اللَّهُ اعْتِبَارًا بِالزَّكَاةِ .

وَلَنَا قَوْلُهُ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ { تَصَدَّقُوا عَلَى أَهْلِ الْأَدْيَانِ كُلِّهَا } وَلَوْلَا حَدِيثُ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ لَقُلْنَا بِالْجَوَازِ فِي الزَّكَاةِ

اپنا تبصرہ بھیجیں