غیر مسلم سے جھاڑ،پھوک و تعویذ کے ذریعے علاج کروانا

سوال نمبر:(7/1106)غیر مسلم کے پاس جھاڑ ،پھونک، منتر اور تعویذ وغیرہ کروانا اور اجرت دینا کیسا ہے؟ سائل:یعقوب ﷽ الجواب حامداومصلیا اپنے معاملات اور مسائل کے حل کے لیے ایک مسلمان کو اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا چاہیے، مصیبت اور پریشانی کے وقت صلاۃ الحاجت پڑھ کر اور اپنے امور میں خیر اور بہتری مزید پڑھیں

غیر مسلم کی غیبت کرنا

سوال: کسی مسلمان کی غیبت کی جائے تو ہماری نیکیاں اسے ملتی ہیں تو اگر کوئی مسلمان کسی غیرمسلم کی غیبت کرے تو بھی اسے مسلمان کی نیکیاں ملیں گی؟ الجواب باسم ملھم الصواب کافرکی بھی ناحق غیبت کرنا جائز نہیں ہے، اس میں بھی غیبت کرنے والا گناہ گار ہوتا ہے، تاہم فقھاء کی مزید پڑھیں

برائڈل شاور کی رسم میں شرکت

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! السلام علیکم و رحمة الله وبركا ته!کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا برائڈل شاور میں جانا جائز ہے؟ اگر اس میں میوزک وغیرہ نہ ہو بس دلہن کے ساتھ سہیلیوں کی دعوت ہو۔ یہ رسم مغربی ممالک میں، ہونے والی دلہن کی سہیلیوں کی مزید پڑھیں

غیر مسلم کی دعوت

سوال:السلام عليكم ورحمة الله ایک بہن کامسئلہ یہ ھے کہ مرد حضرات بزنس کرتے ہیں بچے سکول جاتے ہیں تو وہاں مسلم اور غیر مسلم اکٹھے ھوتے ہیں ان کی فیملیوں کا بھی ایک دوسرے کے گھر آنا جانا ھوتا ہے ۔اگر غیرمسلم کسی مسلم فیملی کو اپنی کسی پارٹی میں بلاتے ہیں۔کیا مسلم فیملی مزید پڑھیں

غیر مسلم کا مسلمان کی طرح زکٰوۃ ادا کرنا اس کیا حکم ہوگا

سوال : غیر مسلم اگر مسلمانوں کی طرح زکوۃ ادا کرے تو کیا وہ مسلمان کہلایے گا؟ الجواب باسم ملھم الصواب واضح رہے کہ اسلام صرف زکوۃ ادا کرنے کا نام نہیں ہے، بلکہ اسلام کے بنیادی پانچ ارکان ہیں، جس کا ذکر حدیث شریف میں ہے- چنانچہ مشکوۃ شریف،حدیث نمبر:1678میں ہے: ” حضرت ابن مزید پڑھیں

غیر مسلم کا مسلمانوں کے قبرستان میں دفنانے کا حکم

سوال:السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! غیر مسلم اگر مسلمانوں کے قبرستان میں اپنے مردے دفن کردیں تو شرعاً کیا حکم ہے، حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔ آیا ان مردوں کو اس قبرستان میں رہنے دیا جائے گا یا نکالنے کا حکم دیا جائے گا؟ الجواب باسم ملھم الصواب وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! 1۔ مزید پڑھیں

بچیوں کا غیر مسلم سے سوئمنگ کلاس لینا

سوال: مجھے ایک پرسنل مشورہ کرنا تھا میری ایک نو سال کی بیٹی ہے جو غیر مسلم مرد سے سوئمنگ کی کلاس لے رہی ہے کیا اس کی گنجائش ہے ؟ ابھی نابالغ ہے کیونکہ خواتین اتنا اچھا نہیں سکھا رہی تھیں۔ الجواب بعون الملک الوھاب 9 سال کی بچی چونکہ قریب البلوغ ہوتی ہے، مزید پڑھیں

غیر مسلم ممالک کو اسلحہ بیچنا

سوال:کیا کسی غیرمسلم ملک کے ساتھ دفاعی آلات اور سامان حرب وضرب کی خریدوفروخت کامعاملہ کیاجاسکتاہے؟ الجواب باسم ملہم الصواب جو غیر مسلم دار الامن میں رہتے ہوں اور ان کا مسلمانوں کے ساتھ دفاعی معاہدہ ہو ان کواسلحہ بیچنا جائز ہے، بشرطیکہ اس بات کا اطمینان ہو کہ یہ اسلحہ مسلمانوں کے دشمن تک مزید پڑھیں

 غیر مسلم کو قرآن اور کتب دینیہ فروخت کرنا

سوال:السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کیا کسی غیرمسلم کوقرآن مجید یاتفاسیر یادینی کتب فروخت کرسکتے ہیں؟ الجواب باسم ملہم الصواب و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ قرآن شریف کی تکریم کرنا اور قرآن پاک کو ہر قسم کی بے حرمتی اور بے ادبی سے بچانا ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے۔ مزید پڑھیں

غیر مسلم سے تجارتی معاملات

سوال: کیا کسی غیرمسلم سے تجارتی معاملات کرنادرست ہے؟ الجواب باسم ملہم الصواب کفایت المفتی میں ہے: کسی غیر مسلم کو اپنے ساتھ تجارت میں شریک کرناجائز ہے بشرطیکہ مسلمان کا دینی لحاظ سے بھی کوئی نقصان نہ ہو اور مسلمانوں کی طاقت وقوت بھی اس سے متاثر نہ ہوتی ہو اور کاروبار میں شرعی اصولوں مزید پڑھیں