گوگل پر اَپ لوڈ اوقات نماز پر اعتماد کرنا

سوال : اس بات کی وضاحت کر دیجئے کہ اگر کوئی کسی وجہ سے گوگل کے ٹائم کے مطابق ظہر کی نماز پڑھنا چاہے تو کیا وہ پڑھ سکتا ہے۔
اگر گوگل کے ٹائمنگ کو غلط قرار دے دیا جائے تو دنیا میں لاکھوں لوگ ہیں جو کہ ان ٹائمنگ سے استفادہ حاصل کرتے ہیں کیا ان تمام کی نماز اس طرح سے غلط ثابت ہو جائے گی۔

الجواب باسم ملھم الصواب
واضح رہے کہ نماز روزہ کی ادائیگی میں اوقاتِ نماز کی بڑی اہمیت ہے، لہذا گوگل پر جو اوقات نماز اَپ لوڈ کیے جاتے ہیں، اگرکوئی مستند ادارہ یا دین دار عالم اس کی تصدیق کرتا ہو تو اس پر اعتماد کیا جاسکتا ہے، بلا تصدیق اس پر بھروسا کرنا احتیاط کے خلاف ہے- لہذا صورت مسؤلہ میں اگر گوگل پر اَپ لوڈ اوقاتِ نماز کسی مستند عالم یا ادارہ سے تصدیق شدہ ہوں تو اس کے مطابق ظہر کی نماز ادا کی جاسکتی ہے ورنہ نہیں-

لہذا صورت مسؤلہ میں گوگل کے اوقات نماز کو کسی مستند ادارے کے تیار کردہ نقشہ اوقات کے ساتھ موازنہ کر کے اس کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔
حوالہ جات :

1 : ان الصلوۃ کانت علی المؤمنین کتابا موقوتا ۰

(سورۃالنساء : 103 )

ترجمہ : بےشک نماز مسلمانوں پر مقررہ وقت پر فرض ہے-

واللہ اعلم بالصواب
5 ربیع الاول 1444
3 اکتوبر 20222

اپنا تبصرہ بھیجیں