حدیث کی تحقیق

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! السلام علیکم و رحمة الله وبركا ته!کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے سنا ہے کہ اللہ تعالی جس کو 70 دفعہ پیار کی نظر سے دیکھتے ہیں تو اس کے ہاتھوں میں اپنا قرآن دیتے ہیں یا اس کو قرآن کے لئے چنتے ہیں تو یہ مجھے کنفرم کرنا تھا کہ یہ حدیث کے ریفرنس سے ہے یہ بات ؟؟؟

والسلام

الجواب باسم ملهم الصواب

وعلیکم السلام و رحمة الله!

مذکورہ حدیث باوجود تلاش کے حدیث کی کتب میں ہمیں نہیں ملی، لیکن یہ حقیقت ہے کہ قرآن پڑھنا اور پڑھانا بہت بڑی سعادت ہے اور حدیث میں ایسے لوگوں جو قرآن سیکھتے اور سکھاتے ہیں، ان کو بہترین لوگ قرار دیا گیا ہے۔ 

“خیر کم من تعلم القرآن و علمہ”(صحیح بخاری، فضائل قرآن،5027)

🔸و اللہ سبحانہ اعلم🔸

قمری تاریخ: 23 ربیع الاولی 1442ھ

عیسوی تاریخ: 10 نومبر 2020

اپنا تبصرہ بھیجیں