حج کی کلاس

سوال: حائضہ عورت کا مسجد میں حج کی کلاس لینا جائز ہے یا نہیں ؟؟
الجواب باسم ملھم الصواب

حائضہ عورت کے لیے مسجد میں جانا جائز نہیں ، چاہے عبادت کے طور پر ہو یا کسی اور دینی کام کے سبب ،البتہ اگر مسجد کے باہر کوئی ایسی جگہ ہے جہاں سے کلاس وغیرہ باآسانی سن سکیں تو وہاں جاناجائز ہوگا،ورنہ ریکارڈ کرواکر سن لیں یا اگر آن لائن ترتیب ہوتو اس کے ذریعے شرکت کرلی جائے۔

__________________

حوالہ جات :
1۔ اللہ تعالیٰ کا ارشا دہے:

یٰأَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُواْ لاَ تَقْرَبُواْ الصَّلوٰۃَ وَأَنتُمْ سُکٰرٰی حَتّٰی تَعْلَمُواْ مَا تَقُولُونَ وَلاَ جُنُباً إِلاَّ عَابِرِیْ سَبِیْلٍ حَتَّیَ تَغْتَسِلُواْ (النساء: ۴۳)

ترجمہ: ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم نشے کی حالت میں ہو تو نماز کے قریب نہ جاؤ۔ نماز اس وقت پڑھنی چاہیے جب تم جانو کہ کیا کہہ رہے ہو؟ اور اسی طرح جنابت کی حالت میں بھی نماز کے قریب نہ جاؤ، جب تک کہ غسل نہ کر لو۔‘‘

2 : ”أَنَّهُ يَحْرُمُ عَلَيْهِمَا وَعَلَى الْجُنُبِ الدُّخُولُ فِي الْمَسْجِدِ سَوَاءٌ كَانَ لِلْجُلُوسِ أَوْ لِلْعُبُورِ۔“

(فتاوی ہندیہ: 1/36 )

واللہ اعلم بالصواب
13/11/1444
1/6/2023

اپنا تبصرہ بھیجیں