حج کے فرائض اور حکم

حج کے فرائض اور حکم

حج کے فرائض تین ہیں:

1۔احرام

2۔وقوف عرفہ

3۔طواف زیارت۔

1- اِحرام:دل سے حج کی نیت کرکے تلبیہ یعنی ( لبیک اللّٰھم لبیک ) اخیر تک پڑھنا، اس کو اِحرام کہتے ہیں (بغیر سلے کپڑے جو اِحرام میں پہنے جاتے ہیں مجازاً ان کو بھی اِحرام کہا جاتا ہے۔)

2- وقوف ِ عرفات:نویں ذی الحجہ کو زوالِ آفتاب کے بعد سے دسویں ذی الحجہ کی صبح صادق کے درمیان عرفات میں ٹھہرنا، اگر چہ ذرا سی دیر کے لیے ہو۔

3-طواف ِزیارت:یہ وقوفِ عرفات کے بعد کیا جاتا ہے۔ (اس سے پہلے جو طواف ہو وہ فرض میں شمار نہ ہوگا)۔

حکم:ان تینوں فرائض میں سے اگر کوئی چیز چھوٹ جائے تو حج نہ ہوگا اور اس کی تلافی دَم دینے سے بھی نہیں ہوسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں