واجبات ِحج اور حکم :

واجبات ِحج اور حکم :

حج کے واجبات چھ ہیں:

1-مزدلفہ میں وقوف کے وقت ٹھہرنا۔ 2-صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا۔

3-رَمی جمار یعنی کنکریاں مارنا۔ 4-قارِن اور متمع کا قربانی کرنا۔

5-حلق یعنی سر کے بال منڈوانا یا تقصیر یعنی کتروانا۔

6-آفاقی یعنی میقات سے باہر رہنے والے کا طوافِ وَداع کرنا۔

حکم:واجبات کا حکم یہ ہے کہ اگر ان میں سے کوئی واجب چھوٹ جائے تو حج ہوجائے گا، چاہے قصداً چھوڑا ہو یا بھول کر، لیکن اس کی جزا لازم ہوگی جس کی تفصیل انشاء اللہ تعالیٰ جنایات کے بیان میں آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں