حج کی سنتیں اور حکم

حج کی سنتیں اور حکم

1- مفرد آفاقی اور قارِن کا طوافِ قدوم کرنا۔

2- طواف قدوم میں رَمل اور اِضطباع کرنا (اگر اس کے بعد سعی کرنا ہو، اگر طواف قدوم کے بعد سعی نہ کی تو طوافِ زیارت کے بعد سعی کرنی ہوگی اور اس وقت طوافِ زیارت میں رَمل کرنا ہوگا۔)

3-آٹھویں ذی الحجہ کی صبح کو منیٰ کے لیے روانہ ہونا اور وہاں پانچوں نمازیں پڑھنا۔

4-طلوع آفتاب کے بعد نویں ذی الحجہ کو منیٰ سے عرفات کے لیے روانہ ہونا۔

5-عرفات سے غروب آفتاب کے بعد امام حج سے پہلے روانہ نہ ہونا۔

6-عرفات سے واپس ہوکر رات کو مزدلفہ میں ٹھہرنا۔

7-عرفات میں غسل کرنا۔

8-ایام منیٰ میں رات کو منیٰ میں رہنا۔

حکم:سنتوں کا حکم یہ ہے کہ ان کو قصداً ترک کرنا برا ہے اوران کے ادا کرنے میں ثواب ملتا ہے اور ان کے نہ کرنے سے جزا لازم نہیں آتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں