ہیرےوجواہرات پر زکوۃ کاحکم

فتویٰ نمبر:1093

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

کیا ہیرے(diamond)پر زکوۃ ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

ہیرےجواہرات وغیرہ اگر تجارت کےلیے رکھےہوں توپھربلااختلاف اموالِ تجارت کی طرح ان پربھی زکوۃ فرض ہوگی لیکن اگریہ ذاتی استعمال مثلاً(زیب وزینت)یا کاروباری آلات کےلیے استعمال ہوں تو پھران پرکوئی زکوۃ نہیں,خواہ یہ کتنے ہی قیمتی کیوں نہ ہوں.

جیساکہ در مختارمیں ہے:

لازکوۃ فی اللآلی والجواھرکالؤلؤ والیاقوت والزمرد وامثالھا,درر عن الکافی,وان ساوت الفاًاتفاقاً,فی نسخۃالوفاً,الا ان تکون للتجارۃ,والاصل ان ماعدا الحجرین(ای الذھب والفضۃ)انمایزکی بنیۃ التجارۃ…وشرط مقارنتھالعقد التجارۃ وھوکسب المال بالمال بعقدشراءأو اجارۃ اواستقراض ولونوی التجارۃ بعدالعقد أواشتری شئیاًللقنیۃ ناویاً أنہ ان وجدربحاً باعہ,لازکوۃعلیہ(الدرالمختار مع الشامی:۲/۲٧٣)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

وکذا لازکوۃ فی الجوھروالیاقوت والبخلش والزمرد ونحوھااذا لم یکن للتجارۃ(الفتاوی الھندیۃ:١/١٧۲,کتاب الزکوۃ)

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم :بنت بشیرعفی عنہا 

قمری تاریخ:١۹ربیع الاول ١٤٤۰

عیسوی تاریخ:٥دسمبر۲۰١۸

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں