عشاء کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟

سوال:عشاء کا وقت شفق احمر سے شروع ہوتا ہے یا شفق ابیض سے؟

الجواب باسم ملھم الصواب

عشا کا وقت شفق احمر کے بعد شفق ابیض کے غروب ہونے سے شروع ہوتا ہے جو موسم کے اعتبار سے تبدیل ہوتا رہتا ہے۔

===================

1.ووقت العشاء من غروب الشفق (قال فی «الاختیار» الشفق:البیاض وھو مذھب الصدیق ومعاذ بن جبل وعائشۃ رضی اللّٰہ عنھم)الی الصبح۔

(فتاوی شامیہ ج2/ 23)

2۔عشاء کا وقت غروب شفق ابیض سے شروع ہوتا ہے اور غروب آفتاب سے غروب شفق ابیض میں فاصلہ ماہ بماہ کچھ دنوں میں گھٹتا بڑھتا رہتا ہے لیکن یہ فاصلہ ایک گھنٹہ اڑتیس منٹ سے زیادہ نہیں ہوتا اور ایک گھنٹہ اکیس منٹ سے کم نہیں ہوتا۔

(فتاوی رحیمیہ: ج4/ 80 )

واللّٰہ اعلم بالصواب

7جنوری 2022

3جمادی الثانی 1443

اپنا تبصرہ بھیجیں