جن چیزوں پر اسمائے الٰہی ہوں ان کی تعظیم کا حکم

فتویٰ نمبر:2029

سوال:محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم! جلال نام جلاسنز شاپرز پر لکھا ہوتا ہے۔ جلال چونکہ اللہ کا نام ہے تو کیا ہمیں ان شاپرز کی بھی ویسے تعظیم کرنی چاہیے جیسے دوسرے اسمائے الٰہی کی کرتے ہیں؟کیونکہ لوگ انہیں عموما ڈسٹ بن میں پھینک دیتے ہیں۔اور ضائع کر دیتے ہیں۔ براہ کرم راہنمائی کیجئے۔ جزاک اللہ خیر۔ 

والسلام

الجواب حامداو مصليا

یہ بات تو بالکل درست ہے کہ جن اشیاء ،شاپرز وغیرہ پر اللہ کا نام لکھا ہو، ان کی تعظیم کرنی چاہیے۔ ممکن حد تک بے ادبی سے بچنا چاہیے۔ ایسے شاپرز کو گندی جگہوں ،کوڑے دان میں ڈالنا جائز نہیں۔ ان کو یا تو ایسی جگہ پر دفن کر دیں جو عام گزرگاہ نہیں ۔ یا بہتی ہوئی نہر یا دریا میں ڈال دیں۔البتہ ان ناموں کو مٹا کراور باقی شاپر کو جلا کر تلف کرنے کی بھی گنجائش ہے۔ اگرچہ پہلی دو صورتیں بہتر ہیں۔

الکتب التی لا ینتفع بھا یمحی عنھا اسم اللہ وملائکتہ و رسلہ،و یحرق الباقی، ولا بأس بأن تلقی فی مائٍ جارٍ کما ھی، أو تدفن، وھو احسن(الدر المختار:کتاب الحظر والاباحۃ ۶/۴۲۲، سعید)

البتہ “جلال” یہ اللہ کے ناموں میں سے نہیں۔اللہ کے ناموں میں سے ذو الجلال والإكرام ہے۔ جبکہ جلال تو عام معنی میں مستعمل ہے ۔لہذا اس کی تعظیم کا وہ حکم نہیں جو اوپر بیان ہوا چکا ہے۔

فقط

و اللہ سبحانہ اعلم

✍بقلم : 

قمری تاریخ:26 ربیع الاول 1440ھ

عیسوی تاریخ:5 دسمبر 2018ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں