کیا حج بدل سے حج کرنے والے کا فرض بھی حج ادا ہوجائےگا

فتویٰ نمبر:4081

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

اگر ہم کسی کو مردے کی طرف سے حج کروائیں تو کیا اس حج کرنے والے کا فرض حج ادا ہوجائے گا؟

والسلام

الجواب حامدا ومصليا

مذکورہ صورت میں حج بدل کرنے والے کا اپنا فرض حج ادا نہ ہوگا بلکہ جس کے لیے حج بدل کر رہا ہے (میت) اس کی جانب سے ادا ہوگا، کیونکہ حج بدل کرنے والے کے لئے شرط ہے کہ وہ آمر (حج کا حکم دینے والا) کی جانب سے حج ادا کرنے کی نیت کرے، تو اگر اس کا اپنا حج قرار دیا جائے تو نیابت کی شرط مفقود ہوجائے گی اس لیے حج بدل آمر ہی کی جانب سے ادا ہوگا۔

اپنے اور آمر دونوں کی جانب سے حج کرنے کی نیت کرنا درست نہیں ہے  بلکہ آمر ہی کی جانب سے حج کرنے کی نیت کرنا ضروری ہے۔

اگر اپنے حج کی نیت کی تو یہ حج اس کا ہوجائے گا آمر کا نہیں ہوگا، اس صورت میں آمر کا خرچ جو وہ حج بدل کروانے کی وجہ سے دے گا وہ واپس لوٹانا ہوگا۔

“قال بعضهم: “إن أصل الحج یقع عن المحجوج عنه، وبذلك تشهد الأخبار الواردۃ في الباب، منها حدیث الخثعمیة، فإنہا قالت: أ فأحج عنه؟ فقال صلی اﷲ علیه وسلم: “نعم”، وفي روایة “حجي عن أبیك”، وفي روایة قال: “نعم، فأدي عن أبیك”، وقوله صلی اﷲ علیه وسلم للسائل: “حج عن أبیك” أمرهما بالحج عن أبیهما، فلو لا أن حجهما یقع عن أبیهما لما أمرهما بالحج عنه -إلی- ولو لم یقع نفس الحج عنه لکان لا یحتاج إلی نیته، وهذا القول هو المذکور في الأصل کما قال صاحب البدائع وغیرہ، وهو ظاهر الروایة، کما قال في الکفایة: وهو ظاہر المذهب أیضا، کما قال صاحب الهدایة: وهو الصحیح من المذهب”.

(البحرالعمیق، المکتبة المکیة ۴/ ۲۲۵۲-۲۲۵۳)

“ویقع الحج المفروض عن الآمر علی الظاهر من المذہب”. (درمختار مع الشامي، کتاب الحج، باب الحج عن الغیر،

کراچی ۲/ ۶۰۲، زکریا ۴/ ۲۰)

“وأنه لابد من أن ینویه عن الآمر”. (البحرالرائق، کوئٹه ۳/ ۶۲، زکریا ۳/ ۱۱۰)

“والدلیل علیه أن الحاج یحتاج إلی نیة المحجوج عنه کذا الإحرام، ولو لم یقع نفس الحج عنه لکان لا یحتاج إلی نیته”. (بدائع الصنائع، کراچی ۲/ ۲۱۲، زکریا ۲/ ۴۵۵)

واللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:11/6/1440

عیسوی تاریخ:16/2/2019

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں