کیا تبلیغی جماعت کے لوگ مسجد کی بجلی سے موبائل فون چارج کرسکتے ہیں

فتویٰ نمبر:598

سوال: اگر ایک  تبلیغی  جماعت کے لوگوں  کے پاس موبائل  فون ہو اور وہ  مسجد  کی بجلی  سے اپنے موبائلوں  کو چارج  کریں  تاکہ اس سے فون  ہوسکے  یا پھر  اس میں موجود  ٹارچ کو اندھیرے  میں استعمال  کرسکیں اور محلہ والے   اس فعل سے راضی بھی ہوں  تو علمائے  کرام  شریعت کے طریق  پر اس موبائل  کی مسجد کی بجلی  سے چارجنگ   کے بارے میں کیا کہتے ہیں ۔  نیز  مسجد میں ایمر جنسی لائٹ  کے چارجنگ  کے بارے میں مذکورہ  صورت میں کیا حکم ہوگا ؟

 جواب: متولی مسجد ، مسجد  کمیٹی  اور مسجد  سے تعاون  کرنے والے  حضرات  کو اس سے شکایت نہ ہو تو  جائز ہے  .

اپنا تبصرہ بھیجیں