کنویں/نہرکے کنارے پیشاب کاحکم

سوال: کسی کنویں یا نہر کے کنارے پیشاب کرنے کا کیا حکم ہے؟

الجواب باسم ملھم الصواب:

کنویں ،نہر کے قریب پیشاب یا پائخانہ کرنا مکروہ تحریمی ہے۔حدیثِ مبارک میں اس کی ممانعت وارد ہوئی ہے،چنانچہ ابوداؤد میں ہے:

“معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لعنت کی تین چیزوں سے بچو: مسافروں کے اترنے کی جگہ میں، عام راستے میں، اور سائے میں پاخانہ پیشاب کرنے سے۔”

=================================================================

حوالہ جات

1) عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّقُوا الْمَلَاعِنَ الثَّلَاثَةَ الْبَرَازَ فِي الْمَوَارِدِ وَقَارِعَةِ الطَّرِيقِ وَالظِّلِّ.

(سنن ابی داٶد:1/155)

2)وكذا يكره على طرف نهر اوبىٔر او حوض او عين او تحت شجرة مثمرة او فى زرع او فى ظل ينتفع بالجلوس فيه-

(رد المحتار على الدر المختار: 611/1)

3)وكذا يكره التغوط والتبول فى ماء ولو كان جاريا وعلى طرف نهر اوبىٔر او حوض او عين او تحت شجرة مثمرة او فى زرع او فى ظل-

(مجمع الانهر في شرح ملتقى الابحر:101/1)

فقط والله أعلم بالصواب

23دسمبر2021

16جمادی الاولی1443

اپنا تبصرہ بھیجیں