لکڑی کے فرش کو پاک کرنا

سوال:گھر میں لکڑی کا فرش ہو اور اگر پورے گھر میں اس فرش پہ پانچ چھ جگہ پہ ناپاکی کے کچھ قطرے گر جائیں اور ہم انکو کپڑے سے صاف کر دیں ایک بار اور جہاں وہ ناپاکی تھی وہ جگہ خشک ہو گئ اور کچھ قطرے صاف کئے بغیر ہی خشک ہو گئے تو ہم نے پورے گھر میں پوچا لگا دیا تین بار تو کیا اس طرح کرنے سے پورے گھر کا فرش پاک ہو جائے گا ؟

تنقیح : کیا لکڑی میں جذب کرنے کی صلاحیت ہے ؟
جواب تنقیح : نہیں ، فرش پر لکڑی بچھا کر اسے سلیکون سے جوڑ دیا گیا ہے جب چاہیں اسے فرش سے الگ بھی کیا جا سکتا ہے پھر اس کے اوپر پالش کر دی ہے تاکہ پانی جذب کرنے کا امکان نہیں رہے ۔

الجواب باسم ملہم الصواب

سوال میں مذکور تفصیل کے مطابق چونکہ لکڑی کے فرش پر پالش ہے جس کی وجہ سے اس میں مسام نہیں ہوتے اور نجاست اندر سرایت نہیں کررہی ۔
لہذا اگر مذکورہ لکڑے کے فرش کپڑے سے اس قدر پونچھ دیا جاۓکہ نجاست کا اثر بالکل ختم ہوجاۓ تو وہ فرش پاک ہو جائے گا ۔

__________

حوالہ جات :-
1۔وﻣﻨﻬﺎ اﻟﻤﺴﺢ ﺇذا وﻗﻊ ﻋﻠﻰ اﻟﺤﺪﻳﺪ اﻟﺼﻘﻴﻞ اﻟﻐﻴﺮ اﻟﺨﺸﻦ ﻛﺎﻟﺴﻴﻒ ﻭاﻟﺴﻜﻴﻦ واﻟﻤﺮﺁﺓ وﻧﺤﻮﻫﺎ ﻧﺠﺎﺳﺔ ﻣﻦ ﻏﻴﺮ ﺃﻥ ﻳﻤﻮﻩ ﺑﻬﺎ ﻓﻜﻤﺎ ﻳﻄﻬﺮ ﺑﺎﻟﻐﺴﻞ ﻳﻄﻬﺮ ﺑﺎﻟﻤﺴﺢ ﺑﺨﺮﻗﺔ ﻃﺎﻫﺮﺓ ﻫﻜﺬا ﻓﻲ اﻟﻤﺤﻴﻂ وﻻ ﻓﺮق ﺑﻴﻦ اﻟﺮﻃﺐ ﻭاﻟﻴﺎﺑﺲ ﻭﻻ ﺑﻴﻦ ﻣﺎ ﻟﻪ ﺟﺮﻡ ﻭﻣﺎ ﻻ ﺟﺮﻡ ﻟﻪ ﻛﺬا ﻓﻲ اﻟﺘﺒﻴﻴﻦ ﻭﻫﻮ اﻟﻤﺨﺘﺎﺭ ﻟﻠﻔﺘﻮﻯ” 
(فتاوی ھندیہ 431)
واللہ اعلم بالصواب
22دسمبر 2022
28 جمادی الثانی 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں