لباس کی شرائط

فتویٰ نمبر:876

سوال: کیا اوپن اسٹائل شرٹ پہننا جائز ہےجو عورتیں قمیض میں اسٹائیل بنواتی ہیں؟

الجواب حامدۃو مصلية

سب سے پہلے یہ بات ذہن نشین کرلی جائے کہ اسلام میں کسی خاص لباس کا تعین نہیں کیا گیا لیکن لباس کیسا ہو اس کی شرائط بتادی گئی ہیں.

شرائط لباس:

عورتوں کو ایسا لباس پہننا واجب ہے جو اُن کے پورے جسم کے لیے ساتر (ڈھانکنے والا) ہو جس سے اعضاء جسم کی کیفیت نشیب و فراز ظاہر نہ ہو اسی لیے ایسے باریک یا چست کپڑے کا لباس پہننا جس سے اعضاء بدن ظاہر ہوں منع ہے، اسی طرح موٹے کپڑے کا ایسا چست لباس پہننا جس سے بدن کا نشیب و فراز نمایاں ہو ممنوع ہے۔وہ لباس جس میں مردوں کی مشابہت ہو یا فاسقات کا شعار ہو وہ بھی جائز نہیں.اسی طرح کوئی بھی لباس جس سے عورت کے جسم کی ہئیت واضح ہو منع ہے.اس لیے جس لباس میں بھی ان شرائط کا خیال رکھا جائے اس کا پہننا درست ہوگا.

سوال میں جس سٹائیل کا پوچھا گیا ہے اگر وہ بہت چھوٹا یا تنگ نہیں اور مذکورہ بالا شرائط کا لحاظ رکھا گیا ہے تو جائز ہوگا.

و اللہ سبحانه اعلم

محمد آصف

قمری تاریخ:1.محرم.1440

عیسوی تاریخ: 13.ستمبر.2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم صاحب

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں