منت میں گائے کی قیمت کا چوتھائی حصہ ادا کرنا

سوال : السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کسی نے منت مانی ہے کہ گائے کی قیمت کا چوتھا حصہ صدقہ کروں گی. پھر اس کے بعد اس کا بچہ پیدا ہوا اور اب اس کا دودھ بھی بیچ رہی ہیں تو کیا اس کے بچے میں بھی چوتھا حصہ صدقہ دینا ہوگا اور اس کے دودھ کی قیمت کا کیا ہوگا اور وہ قیمت استعمال بھی ہو چکی۔
تنقیح: جس وقت نذر مانی گئی تھی کیا گائے اس وقت حاملہ تھی؟
جواب: نہیں حاملہ نہیں تھی۔
الجواب باسم ملھم الصواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
صورت مسئولہ میں صرف گائے کی قیمت کا چوتھا حصہ ادا کرنا لازم ہوگا۔
___________________________________
حوالہ جات :
1 : واعلم بأنهم صرحوا بأن شرط لزوم النذر ثلاثة كون المنذور ليس بمعصية وكونه من جنسه واجب، وكون الواجب مقصوداً لنفسه، قالوا: فخرج بالأولى النذر بالمعصية (بحر الرائق كتاب الصوم فصل في النذر 2/514 )
واللہ اعلم بالصواب
21 جمادی الثانی 1444
14جنوری 2023

اپنا تبصرہ بھیجیں