مرد کے لیے گھڑی ،بلٹ اور چاندی کی انگوٹھی پہننے کا حکم

سوال:مرد کو ہر طرح کے دھات( میٹل) پہننا منع ہے (چاندی کے سوا) تو گھڑی اور بلٹ جیسی اور بھی چیز جس میں میٹل کا یوز ہو تو کیا وہ پہن سکتے ہیں ؟ اور چاندی کتنا پہن سکتے ہیں؟
الجواب باسم ملھم الصواب
واضح رہے کہ مرد کے‌ لیے ہر طرح کا دھات جو منع ہے وہ زیورات کے طور پر منع ہے، جب کہ گھڑی اور بلٹ زیورات نہیں ہے،لھذا گھڑی اور بلٹ سونے اور چاندی کے علاوہ دیگر دھات کی ہو تو مرد کے لیے اس کی پہننے کی اجازت ہے۔
رہا مرد کا چاندی کی انگوٹھی پہننا تو یہ ساڑھے چار ماشہ تقریبا( 4٠5 گرام ) تک پہننے کی اجازت ہے۔
__________________
حوالہ جات:
1 : ولا یتحلی الرجل بذھب وفضّة مطلقا إلا بخاتم ۔۔۔۔ولایزيده علی مثقال وترک التختم لغیر السلطان والقاضي وذي حاجة إلیه کمتول أفضل۔۔۔الخ
(الدر المختار كتاب الحظر والإباحة فصل في اللبس: 654)

2: ويكره للرجال التختم بما سوى الفضة كذا في الينابيع ، والتختم بالذهب حرام في الصحيح، وينبغي أن تكون فضة الخاتم المثقال ولا يزاد عليه وقيل: لا يبلغ به المثقال وبه ورد الأثر۔
(فتاوى الهنديه كتاب الكراهية، باب: في استعمال الذهب والفضة: 5/414)

3 : مرد کے لئے اسٹیل وغیرہ کے زیورات پہننا جائز نہیں ہے گھڑی چین پہن سکتا ہے اس لئے کہ وہ زیور نہیں ہے وہ تو ضرورۃ استعمال کی جاتی ہے۔
(کتاب النوازل 15/442۔ بحوالہ فتاوی احیاء العلوم 259)

4 : مرد کو چاندی کی انگوٹھی کی اجازت ہے جبکہ اسکا وزن ساڑھے تین ماشہ سے کم ہو ۔
(آپ کے مسائل اور ان کا حل 7/375)
واللہ اعلم بالصواب
14 فروری 2022
22 رجب 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں