مساجدمیں سی سی ٹی وی کااستعمال

فتویٰ نمبر:901

مسجدمیں بغرض حفاظت اورضرورت اندراورباہرکی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کامسجدکی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے نصب کرایاجاناکیساہے ان کیمروں کامانیٹر(ٹی وی)مسجدکے اندرحجرے میں رکھاجائے جس میں ہروقت مسجدمیں جاتے ہوئے لوگوں کی تصویریں نظرآرہی ہیں جس کی ریکارڈنگ بھی ہوگی موجودہ حالات میں مسجدمیں کیمروں کالگانا جائزہے؟

الجواب باسم ملہم الصواب

سی سی ٹی وی کیمرے سے مسجداورادارے کی نگرانی اچھی طرح کی جاسکتی ہے اورخدانخواستہ کوئی ناگوار واقعہ پیش کرجائے تواس کےلیے ذریعہ مجرمین کوشناخت کرنےمیں مددملتی ہے ۔اس لیے موجودہ حالات کودیکھتےہوئے ضرورت سمجھ کراگرمسجدمیں اس طرح کےسسٹم کے ذریعہ نگرانی کی جائے توشرعاًاس میں کچھ حرج نہیں۔یہ ایساہی ہے جیسے شیشے میں عکس دیکھ کرنگرانی کی جائے ۔

(الدرالمختار مع الشامی 2/110 )

دارالافتاء جامعہ قاسمیہ

پی ڈی ایف فائل میں فتویٰ حاصل کرنےکےلیےلنک پرکلک کریں :

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/permalink/689294428106472/

اپنا تبصرہ بھیجیں