میت کے مصنوعی دانت نکالنا

فتویٰ نمبر:2049

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

اگر نقلی دانت لگوائے جائیں تو جب انسان مر جاتا ہے تو کیا ان کو نکلوانا پڑتا ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

اگر میت کے منہ سے مصنوعی دانت با آسانی نکل سکتے ہوں تو نکال لینا چاہیے اور اگر آسانی سے نہیں نکل سکتے اور زیادہ محنت کرنے میں میت کی بے حرمتی کا خطرہ ہے تو پھر نہیں نکالنے چاہییں، اس کے ساتھ ہی میت کا غسل اور نماز جنازہ وغیرہ درست ہو جائے گا۔

“وَالْآدَمِيُّ مُكَرَّمٌ شَرْعًا وَإِنْ كَانَ كَافِرًا۔۔۔۔۔۔ بِأَنَّ الْمُرَادَ تَكْرِيمُ صُورَتِهِ وَخِلْقَتِهِ، وَلِذَا لَمْ يَجُزْ كَسْرُ عِظَامِ مَيِّتٍ كَافِرٍ۔”

( رد المحتار: ٢٤٨/٧)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:١٠ ربیع الثانی ١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ:١٧ دسمبر ٢٠١٨ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں