مہندی کے دن رسم نہ ہو تو دلہن تیار ہو سکتی ہے یا نہیں؟

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم و رحمۃ الله و بركاته!

مہندی کے دن دلہن کا کپڑے تبدیل کر کے..تیار ہونا کیسا ہے؟کیا اس میں گناہ ہوگا؟جبکہ مہندی وغیرہ نہ لائی جائے اور کوئی رسم بھی نہ ہو..برائے مہربانی اس کا جواب دیں۔

الجواب باسم ملہم الصواب

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! 

مہندی کی کوئی رسم اسلام میں نہیں ہے۔اگر دلہن تیار ہو کر مہندی لگاتی ہے اور کوئی رسم نہیں ہو رہی ہے تو اس میں کچھ حرج نہیں ہے جتنی سادگی سے نکاح ہو اتنا بہتر ہے۔

(الترمذي 1؍ 206رقم : 1080) 

“عن أبي أیوب رضي اللّٰه عنه قال : قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم : أربع من سنن المرسلین : الحیاء والتعطر والسؤال والنکاح”. 

(سورہ بنی اسرائیل : 27:28)

وَلاَ تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا  اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ کَانُوْا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِ  وَکَانَ الشَّیْطٰنُ لِرَبِّه کَفُوْرًا﴾ 

ترجمہ:اور ( اپنے مال کو فضول اور بے موقع ) مت اُڑاؤ ، یقیناً بے جا اُڑانے والے شیطانوں کے بھائی ہیں ، اور شیطان اپنے رب کا ناشکرا ہے ۔ 

( مشکاة شریف 268/2) 

پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا : 

“إِنَّ أَعْظَمَ النِّکَاحِ بَرَکَةً أَیْسَرُه مَؤنَةً”. 

فقط 

واللہ الموفق

19ذیقعدہ1441ھ

10جولائی 2020ء

اپنا تبصرہ بھیجیں