مختصر یہ کہ مسواک موت کے سوا ہر بیماری کا علاج ہے ، موت کے وقت کلمہ نصیب ہوتاہے،یہ اس کاسب سے بڑافائدہ ہے۔خلق خدامنہ کی بدبو کی اذی سے بچ جاتی ہے یہ اس کا سب سے ادنی فائدہ ہے۔اس کے علاوہ دیگر فوائد یہ ہیں:
- اللہ تعالی کی خوشنودی کاباعث ہے۔
- مسواک کے ساتھ نماز کا ثواب 70 گنا بڑھ جاتاہے۔
- منہ کی صفائی کاباعث ہے۔
- مسوڑھے مضبوط کرتی ہے۔
- سر کے درد کو دور کرتی ہے۔
- بلغم دور کرتی ہے۔
- دانت مضبوط کرتی ہے
- نگاہ تیز کرتی ہے
- معدہ درست رکھتی ہے
- بدن کو طاقت پہنچاتی ہے
- فصاحت وبلاغت پیدا کرتی ہے
- یاد داشت بڑھاتی ہے۔
- عقل کی زیادتی کا باعث ہے
- دل کوصاف رکھتی ہے
- نیکیوں میں اضافہ کرتی ہے
- فرشتوں کو خوش رکھتی ہے
- کھانا ہضم کرنے والی ہے
- کثرت اولاد کا باعث ہے
- بڑھاپا دیر سے لاتی ہے۔
- جسم کو عبادت الٰہی پر ابھارتی ہے
- جسم کی گرمی کو دور کرتی ہے
- بدن کے درد کو دور کرتی ہے
- کمرمضبوط کرتی ہے
- دانتوں کو سفید کرتی ہے
- منہ کو خوشگواربناتی ہے
- منہ کی بدبو ختم کرتی ہے
- بغل کی بدبو ختم کرتی ہے
- جنت کے درجات بلند کرتی ہے
- سنت کا ثواب ہے
- داڑھ کا درد دور ہوتا ہے
- شیطان کے وسوسوں کو دور کرتی ہے
- بھوک پیدا کرتی ہے
- (جسم کی) رطوبت ختم کرتی ہے
- مادۂ منویہ گاڑھا کرتی ہے
- آواز خوب صورت کرتی ہے۔
- زبان کے میل کو دور کرتی ہے۔
- حلق صاف کرتی ہے۔
- منہ میں خوشبو پیدا ہوتی ہے
- چہرے کو با رونق بناتی ہے۔
- دماغ کی رگوں کے لیے تسکین بخش ہے۔
- روح نکلتے وقت آسانی ہوجاتی ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 115)
(قَوْلُهُ: وَمِنْ مَنَافِعِهِ إلَخْ) فِي الشُّرُنْبُلَالِيَّةِ عَنْ حَاشِيَةِ صَحِيحِ الْبُخَارِيِّ لِلْفَارِضِيِّ: أَنَّ مِنْهَا أَنَّهُ يُبْطِئُ بِالشَّيْبِ، وَيُحِدُّ الْبَصَرَ. وَأَحْسَنُهَا أَنَّهُ شِفَاءٌ لِمَا دُونَ الْمَوْتِ، وَأَنَّهُ يُسْرِعُ فِي الْمَشْيِ عَلَى الصِّرَاطِ. اهـ. وَمِنْهَا مَا فِي شَرْحِ الْمُنْيَةِ وَغَيْرِهِ أَنَّهُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ، وَمَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ، وَمَفْرَحَةٌ لِلْمَلَائِكَةِ، وَمَجْلَاةٌ لِلْبَصَرِ، وَيُذْهِبُ الْبَخَرَ وَالْحَفْرَ، وَيُبَيِّضُ الْأَسْنَانَ، وَيَشُدُّ اللِّثَةَ، وَيَهْضِمُ الطَّعَامَ، وَيَقْطَعُ الْبَلْغَمَ، وَيُضَاعِفُ الصَّلَاةَ، وَيُطَهِّرُ طَرِيقَ الْقُرْآنِ، وَيَزِيدُ فِي الْفَصَاحَةِ، وَيُقَوِّي الْمَعِدَةَ، وَيُسْخِطُ الشَّيْطَانَ، وَيَزِيدُ فِي الْحَسَنَاتِ، وَيَقْطَعُ الْمُرَّةَ، وَيُسَكِّنُ عُرُوقَ الرَّأْسِ، وَوَجَعَ الْأَسْنَانِ، وَيُطَيِّبُ النَّكْهَةَ، وَيُسَهِّلُ خُرُوجَ الرُّوحِ.قَالَ فِي النَّهْرِ: وَمَنَافِعُهُ وَصَلَّتْ إلَى نَيِّفٍ وَثَلَاثِينَ مَنْفَعَةً، أَدْنَاهَا إمَاطَةُ الْأَذَى، وَأَعْلَاهَا تَذْكِيرُ الشَّهَادَةِ عِنْدَ الْمَوْتِ، رَزَقَنَا اللَّهُ بِمَنِّهِ وَكَرَمِهِ
فائدہ: مسواک نہ ہو تو بحالتِ مجبوری انگلی یا کھردرا کپڑا استعمال کرے، جب کہ عورتوں کے لیے باوجودِ قدرت علقیعنی گوندکا استعمال بہتر ہے؛کیونکہ ان کے مسوڑھے کمزور ہوتے ہیں۔