مسافر کی حد کاحکم

فتویٰ نمبر:1082

سوال:شہر کی آخری حد سے مسافت کا آغاز ہوگا یا جس مقام سے چلے وہاں سے؟

سائل:ذاہدہ 

رہائش:شاہ فیصل کالونی 

الجواب حامدة ومصلية ومسلمۃ

سفر شرعی پر یعنی 48 میل کاارادہ کرنےوالے پرجب وہ  شہر,گاؤں,دیہات کی حدودسےبالکل باہرنکل جائےتواس پر اس وقت سےمسافت کا حکم لاگو ہوتا ہے. اگر وہ شہر کی حدود کے اندر ہے تو وہ مقیم کہلائے گا.مثلاعمرنےناظم آباد سے سفر شروع  کیا اب اسٹیشن پہچنے سے پہلے ظہر کی نماز کا وقت ہو گیا تو وہ قصر نہیں کرے گا کیونکہ کینٹ اسٹیشن شہر کی حدود میں ہے اور وہ مقیم ہےاب جبکہ وہ شہرکراچی کی حدود سےبالکل باہرنکل جائےتواب وہ مسافرکہلائےگالہذاقصرکرے.

(“فلا يصير مسافرا قبل أن يفارق عمران ما خرج منه من الجانب الذي خرج منه حتى لو كان ثمةمحلةمنفصلةعن المصروقد كانت متصلة به لا يصير مسافرا ما لم يجاوزها,ولوجاوزالعمران من جهة خروجه وكان بحذائه محلة من الجانب الآخر يصير مسافرا………..الخ

 (حلبي كبير:١/٥٣٦)

والله اعلم بالصواب 

بنت گل رحمان عفی عنھا 

صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر 

12اپریل2018

25 رجب1439ء

اپنا تبصرہ بھیجیں