نہ پانی ہو نہ مٹی تو نماز کیسے پڑھے گا؟

فاقد الطهورین(جوکسی ایسی جگہ میں ہوکہ نہ پانی ہو نہ مٹی) تشبہ بالمصلین  کرے گا  یعنی نمازیوں کی  نقل اتارے گااگرچہ قراءت نہیں کرے گا۔ پھر بعد میں اعادہ کرے گا۔اسی کی طرف  امام اعظم  کا رجوع  ثابت ہے اور مفتی بہ قول بھی  یہی ہے۔علامہ  سغناقی کایہ کہناکہ نماز مؤخر کرے گا درست نہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 80)

وَأَمَّا فَاقِدُ الطَّهُورَيْنِ، فَفِي الْفَيْضِ وَغَيْرِهِ أَنَّهُ يَتَشَبَّهُ عِنْدَهُمَا، وَإِلَيْهِ صَحَّ رُجُوعُ الْإِمَامِ وَعَلَيْهِ الْفَتْوَى.

اپنا تبصرہ بھیجیں