نام کے معنی

سوال:مجھے ان ناموں کےمعنی بتا دیں اور اس میں کون سا نام معنی کے حساب سے رکھنا بہتر ہے جس میں کوئ قباحت نہ ہو؟
لڑکوں کےنام :کےنام :روحیل،رامش،ساحل،ویل،عائز،ارحم
لڑکیوں کے نام،اسیلہ،رَینا،ریم،جنان،عبیر
الجواب باسم ملہم بالصواب

روحیل:عربی زبان کا لفظ ہے اس کا مطلب ہے سفر کرنے والا،مسافر ،یہ نام رکھا جا سکتا ہے(القاموس الوحید682)

رامش:فارسی زبان کا لفظ ہے اس کا مطلب آرام،خوشی،مشورہ اس نام کو رکھنے کی گنجائش ہے( القاموس الوحید 584)

ساحل:یہ عربی زبان کا لفظ ہے اس کا مطلب ہے کنارہ ،ساحل یہ نام نہ رکھا جائے۔
معجم الرائد میں ہے:
ساحِل : (اسم) 1- ساحل : شاطئ البحر ، جمع : سواحل

ویل یہ عربی زبان کا لفظ ہے اس کا مطلب بربادی یہ نام رکھنا ٹھیک نہیں ہے(القاموس الوحید 1907)

عائز:ز کے ساتھ مفلس اور ذ کے ساتھ پناہ لینے والا،ذ کے ساتھ رکھا جا سکتا ہے(القاموس الوحید 1037)

ارحم:’ارحم‘‘ کا معنی ہے: زیادہ رحم دل اگر کسی کو یہ شبہ ہو کہ “ارحم” نام رکھنا اس لیے مناسب نہیں کیونکہ “اَرحم” زیادہ رحم کرنے والے کو کہتے ہیں، اور وہ ذات اللہ رب العزت کی ہے، تو یہ شبہ درست نہیں ہے۔
بہتر یہ ہے کہ لڑکوں کے نام انبیاء کرام اور صحابہ اور علماء کرام کے ناموں پر نام رکھے جائیں ۔

لڑکیوں کے نام
اسیلہ:شاندار ،نقطہ آغاز،عظیم ورثہ یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے۔(القاموس الوحید 124)

رَینا:یہ بھی عربی زبان کا لفظ ہے اس کا معنی غالب آ جانا ،ہر طرف سے گھیر لینایہ نام رکھنا بھی درست ہے(القاموس الوحید 693)
ریم:فارسی زبان کا لفظ ہے اس کا مطلب زبر کے ساتھ بڑا حصہ اور زیر کے ساتھ چھوڑ دیا گیا(القاموس الوحید 693)

جنان:عربی زبان کا لفظ ہے اس کا مطلب دل ،جان،روح،پردہ یہ نام رکھ سکتے ہیں(القاموس الوحید 288)

عبیر:عربی زبان کا لفظ ہے اس کا معنی خوشبو زعفران ہے ۔یہ نام رکھنے کے گنجائش ہے(القاموس الوحید 1040)
بہتر یہ ہے کہ لڑکیوں کے نام صحابیات کے ناموں پر نام رکھے جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
حوالہ جات
1)عن ابی الدر داء قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اِنکم تدعون یوم القیامۃ باسمائکم واسماء ابائکم فاحسنواسمائکم(فی سنن ابی داؤد328/2)
ترجمہ:حضرت ابو درداء سے روایت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بےشک قیامت کے دن تم اپنے اور اپنے باپوں کے ناموں سے پکارے جاؤ گے پس اپنے اچھے نام رکھو۔

2)احب الاسماء الی اللہ تعالی عبداللہ و عبدالرحمن جاز التسمیۃ بعلی و رشید من الاسماء المشترکۃ(فی الدر المختار 417/4)

3)احب الاسماء الی اللہ تعالی عبد اللہ وعبد الرحمن لکن التسمیۃ بغیر ھذہ الاسماءفی ھذا الزمان (فتاوی عالمگیری 362/5)

واللہ اعلم بالصواب

28ستمبر2022
1ربیع الاول 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں