ناشپاتی کھائیں،صحت بنائیں

جسمانی توانائی میں اضافہ

ناشپاتی میں موجودگلوکوزکی مقدارکمزوری کی صورت میں فوری توانائی فراہم کرتی ہے،یہ گلوکوزبہت جلدجسم میں جذب ہوکرتوانائی میں ڈھل جاتاہے۔

کولیسٹرول میں کمی

ناشپاتی میں فائبر وافرمقدارمیں ہوتاہے ،جوجسم کےنقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاکرامراض قلب سےتحفظ دیتاہے ۔اسی طرح فائبرسے بھرپورغذائیں جیسے ناشپاتی کوروزانہ کھانافالج کاخطرہ بھی 50 فیصدتک کم کردیتاہے ۔

کینسرسےتحفظ میں مدد

ناشپاتی میں موجودایسے فائبر ایسے خلیات کی روک تھام کرتاہے،جوآنتوں کےکینسرکاخطرہ بڑھاتےہیں ۔ایک تحقیق کےمطابق روزانہ ایک ناشپاتی کھاناخواتین میں چھاتی کےسرطان کاخطرہ 34فیصد تک کم کرسکتاہے۔

وزن میں کمی

جولوگ ناشپاتی روزانہ کھاتےہیں ان کےموٹاہونےکاامکان 35فیصد کم ہوتاہے۔امریکاکی لوزیانہ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایاگیاہے کہ ناشپاتی فائبراوروٹامن سی کےحصول کابہترین ذریعہ ہے،جوجسمانی وزن میں کمی لانےمیں بھی مددگارثابت ہوتےہیں ۔ناشپاتی میں کیلوریزبہت کم ہیں اوراس سے وزن کم کرنےمیں بہت مددملتی ہے۔

ہڈیوں کےلیے بہترین

آج کل ہڈیوں کےامراض کافی عام ہوچکےہیں،اگرہڈیوں کوصحت مندرکھناچاہتےہیں اوربھرےبھرےپن کےمرض سےبچناچاہتےہیں توماہرین طب کی تجویزکردہ روزانہ کی کیلشیم کی مقدارکھانابہت ضروری ہے جبکہ ہائیڈروجن کی سطح کومتوازن رکھنابھی اہمیت رکھتاہے،ناشپاتی کیلشیم کوجسم میں آسانی سےجذب ہونےمیں مدددینےوالاپھل ہے۔

حمل میں فائدہ مند

فولک ایسڈحاملہ خواتین کےلیےبہت اہم ہے تاکہ بچے پیدائش معذوری سےبچ سکیں۔ناشپاتی میں بھی فولک ایسڈموجودہے اوردوران حمل اس کااستعمال مفیدثابت ہوتاہے ۔

دل کےامراض سےتحفظ

اس پھل میں سوڈیم اورپوٹاشیم بھی ہوتاہے ،جس کےنتیجےمیں دل کےامراض سےبچنےمیں مددملتی ہے۔ناشپاتی کھانےسےخون کی گردش بہترہوتی ہےاوراس یوں دل کےمسلزمضبوط ہوتےہیں۔

جلدکےلیےبہترین

مغڑبی ممالک میں خاص طورپرناشپاتی جلدکوترتازہ اورصحت مندرکھنےکےلیے بہت زبردست ٹانک خیال کی جاتی ہے ۔خشک اورروکھی پھیکی جلدکی حامل خواتین اسےخاص طورپراستعمال کرسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں