نسوار اور سگریٹ کے کاروبار کا حکم

فتویٰ نمبر:480

سوال:نسوار اور سگریٹ کے کاروبار آمدنی اور ایسی دکان میں مزدوری کا کیا حکم ہے؟

  جواب : پان،گٹکا،نسوار،سگریٹ ،اور مین پری کی خرید و فروخت فی نفسہ جائز ہے البتہ مضرصحت ہونے کی بناء پراحتیاط بہتر ہےاور مذکورہ اشیاء کے کاروبار سے حاصل شدہ آمدنی بذات خود حرام نہیں، لہذا ایسے افراد کے گھر کھانے کی گنجائش ہےاور یہی حکم ملازمت کا ہے،تاہم اگران میں سے کسی کے بیچنے پر حکومت کی طرف سے پابندی ہے تو اس کو بیچنا جائز نہ ہوگاکیونکہ مباح امور میں حکومت کے قانون کی پابندی کرنا ضروری ہوتا ہےاس بناپراس کاکاروبارناجائزہوگا
 
 

اپنا تبصرہ بھیجیں