پائنچوں کوٹخنےسےاوپررکھنےکاحکم

فتویٰ نمبر:997

مفتی صاحب ایک صاحب کا کہنا ہے کہ پائنچوں کو ٹخنے سے اوپر کرنے کے بارے میں جو حدیث وارد ہے وہ صحیح صریح نہیں ہے۔ رہنمائی فرمائیں 

ملیحہ

الجواب حامدة و مصلیة

یہ حکم صریح صحیح حدیث سے ثابت ہے۔اس کا انکار محض علم دین سے دوری کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

عن ابن عمرؓ ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال:”من جر ثوبہ خیلاء لم ینظر اللہ الیہ یوم القیامة۔“(صحیح البخاری،کتاب المناقب،باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم:لو کنت متخذا خلیلا،حدیث:٣٦٦٥)

ترجمہ:جو کوئی اپنا کپڑا کبر و غرور اور فخر کے طور پر گھسیٹے گا،اللہ قیامت کے دن اس کی طرف نظر کرم نہ فرمائے گا۔

واللہ اعلم بالصواب 

بنت شاھد

دارالافتاء،صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر،

١٥رجب،١٤٣٩ھ

١اپریل،٢٠١٨ء

اپنا تبصرہ بھیجیں