سوال: اگر زخم پر پٹی بندھی ہے تو اس پٹی پر مسح کرنے کا کیا حکم ہے ؟
فتویٰ نمبر:51
جواب : اگر زخم پر پٹی بندھی ہو اور پٹی کھول کر زخم پر مسح کرنے سے نقصان ہو یا پٹی کھولنے میں یا باندھنے میں بڑی دقت اور تکلیف ہو تو پٹی کے اوپر مسح کرلینا درست ہے اور اگر مسح بھی نقصان دہ ہو تو وہ بھی معاف ہے ۔ ( بہشتی زیور :1/46 طبع المیزان )