قعدہ میں عورت کے بیٹھنے کا انداز

فتویٰ نمبر:4066

سوال: السلام علیکم!

نماز میں جب قعدہ میں بیٹھتے ہیں تو دائیں طرف پاؤں نکال کر بیٹھتے ہیں اگر کوئی بائیں جانب پائوں بچھا کر بیٹھے اور کوشش کے باوجود دائیں طرف پاؤں نہ نکال کر بیٹھ سکے تو نماز میں فرق پڑے گا۔۔۔کوئ شرعی عذر نہ ھو بس عادت نہ ھو دائیں طرف پاؤں نکال کر بیٹھنے کی۔

و السلام:

الجواب حامدا و مصليا

وعلیکم السلام!

نماز دین کا ایک اہم رکن ہے، اس کی ادائی کو جس طرح شریعت نے سکھایا اسی طرح ادا کرنا لازم ہے۔ مذکورہ طریقے پہ بیٹھنے سے نماز ادا تو ہو جائے گی لیکن ثواب میں کمی آ جاتی ہے۔ اس لیے عورت کو چاہیے کہ وہ دونوں پاوں دائیں طرف نکالے اور بائیں طرف سرین کے بل بیٹھے اس میں حیا زیادہ ہے۔ مذکورہ صورت میں چونکہ صرف عادت ہے اور عادت کو بدلنا ممکن ہے اس لیے دائیں طرف پاوں نکالنے کی کوشش کریں۔ البتہ اگر کسی خاتون کے لیے اس طرح بیٹھنا اور سجدہ کرنا بہت مشکل ہو تو جس طرح آسانی ہو وہ کر سکتی ہے،

“عورت کو بائیں سرین کے بل بیٹھنا چاہیے اور دونوں پیر داہنی طرف نکال دینا چاہیے اس طرح کہ داہنی ران بائیں ران پر آ جائے اور داہنی پنڈلی بائیں پنڈلی پر”۔

{ فتاوی دارلعلوم زکریا: ۲/۱۳۳}

“عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَاجَلَسَتِ الْمَرْاَۃُ فِی الصَّلٰوۃِ وَضَعَتْ فَخِذَھَا عَلٰی فَخِذِھَا الْاُخْریٰ فَاِذَا سَجَدَتْ اَلْصَقَتْ بَطْنَھَا فِیْ فَخِذِھَاکَاَسْتَرِمَا یَکُوْنُ لَھَا فَاِنَّ اللّٰہَ یَنْظُرُ اِلَیْھَا وَ یَقُوْلُ یَا مَلَائِکَتِیْ اُشْھِدُکُمْ اَنِّیْ قَدْغَفَرْتُ لَھَا۔”

{السنن الکبری للبیہقی:۲/۲۲۳}

” عَنْ نَافِعٍ قَالَ: كَانَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ أَبِي عُبَيْدٍ «إِذَا جَلَسَتْ فِي مَثْنًى أَوْ أَرْبَعٍ تَرَبَّعَتْ”۔

{مصنّف عبد الرزاق:5074}

“”و” يسن “تورك المرأة” بأن تجلس على أليتها وتضع الفخذ على الفخذ وتخرج رجلها من تحت وركها اليمنى؛ لأنه أستر لها‘‘۔

{حاشية الطحطاوي علي مراقي الفلاح: ٢٦٩}”

” عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:تَجْلِسُ الْمَرْأَةُ مِنْ جَانِبٍ فِي الصَّلَاةِ۔”

{ ابن ابی شیبہ:2792}

“جلست علی إليتهاالأيسری و أخرجت رجليها من الجانب الأيمن لأنه أسترلها.”

{ فتح القدیر :۱/۲۷۴}

فقط ۔ واللہ اعلم 

قمری تاریخ: ۲۰ جمادی الثانی ۱۴۴۰

عیسوی تاریخ: ۲۵ فروری ۲۰۱۹

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6

اپنا تبصرہ بھیجیں