قربانی کے جانور  میں عقیقہ  کا حصہ  رکھنے کا حکم

سوال: قربانی کے جانور  میں عقیقہ  کا حصہ  رکھناکیسا ہے  ؟

 جواب: قربانی  کے جانور میں عقیقہ  کا حصہ رکھا جاسکتاہے  ۔ جیسا کہ بہشتی زیور میں  ہے :

 ” گائے ، بھینس اور اونٹ  میں اگر  سات آدمی شریک  ہو کر قربانی  کریں تو بھی درست ہے  لیکن شرط یہ ہے کہ  کسی کا حصہ  ساتویں حصہ سے کم نہ ہو اور سب  کی نیت  قربانی  کرنے کی یا عقیقہ کی ہو صرف گوشت  کھانے کی نیت نہ ہو۔اگر کسی کا حصہ ساتویں حصہ سے کم ہوگا  تو کسی  کی قربانی درست  نہ ہوگی  نہ اس کی  جس کا پورا حصہ  ہے  نہ اس کی  جس کا ساتویں سے کم  ہے “

 ( بہشتی زیور ، حصہ سوم ، صفحہ  166 مؤلف  : حضرت مولانا اشرف علی تھانوی  ؒ

اپنا تبصرہ بھیجیں