سوال:قربانی کاجانورزیادہ قیمت کا لانا افضل ہے یا زیادہ موٹا فربہ ہونا افضل ہے بسا اوقات جانور کی خوبصورتی کی وجہ سے اس کے پیسے زیادہ ہوتے ہیں؟
سائل:جنید خان
﷽
الجواب حامدا ومصلیا
قربانی کا جانور زیادہ قیمت کا ہونا افضل ہے اور اگر قیمت میں دونوں جانور برابر ہوں تو پھر زیادہ گوشت والے جانور کو لینا افضل ہے اور اگر گوشت میں بھی دونوں برابر ہوں تو پھر جو زیادہ خوبصورت ہوگا اس کو لینا افضل ہے۔
کما فی الدر المختار 9/551ط رشیدیه
والافضل الاکثر قیمة،فان استویا فالاکثر لحما،فان استویا فاطیبها۔
واللہ اعلم بالصواب کتبہ:حسان احمد
نور محمد ریسرچ سینٹر
دھوراجی کراچی
19 محرم الحرام 1441ھ
19 ستمبر2019